جی ایم سوئی نادرن گیس راولپنڈی کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

منگل 12 نومبر 2019 22:23

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) جی ایم سوئی نادرن گیس راولپنڈی جاوید اقبال نے بلدیہ آفس گوجرخان میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ چوہدری ساجد محمود سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی سابق تحصیل ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ راجہ عبدالغفور کیانی راجہ غضنفر علی ظفر ربنواز قریشی چاند مبین مرزا بشیر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جی ایم نے عومی مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر موجود لوگوں نے شہر اور دیگر علاقوں میں صبح اور شام کے وقت گیس کے کم پریشر کی شکایت کی اور گیس کے پریشر کو بڑھانے کا مطالبہ کیا اور ڈیمانڈ نوٹس کے حوالہ سے ہونے والی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں