مرکزی انجمن تاجران گوجرخان سٹی کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری

منگل 12 نومبر 2019 22:39

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وقاص اکبر مرزا اور سعادت حسین بٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی انجمن تاجران گوجرخان سٹی کی تنظیم نو کا سلسلہ بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے جس میں اب تک ذیلی تنظیموں کے سربراہان نے اعتماد کا اظہار کیا،ذیلی تنظیموں انجمن تاجراںمین بازار، انجمن تاجراں سبزی فروٹ، انجمن آڑھتیاں ، کٹرہ لکڑی،لنڈا بازار، ،کھوکھا یونین، باڑہ مارکیٹ،انار کلی بازار،موتی بازار، سٹی پلازہ ،لنڈن پلازہ، ریلوے روڈ،تحصیل روڈ، موبائل فون ایسوسی ایشن نے وقاص اکبر ،مرزا سعادت حسین بٹ کوتعاون کی یقین دہانی کرائی دیگر تنظیموں کے ساتھ شامل ہونے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں