اقدام قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 12 نومبر 2019 22:40

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) اقدام قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ موضع سنگنی میں ایک سال قبل ہونے والے قتل اور ڈکیتی کی واردات جس میں کلر سیداں کے ایک تاجر طاہر محمود کو قتل اور محمد ابرار کو گولیوں سے شدید زخمی کر دیا گیا تھا ۔ اس کیس کے ملزم محمد شریف کی ضمانت کی درخواست جج اعجاز گوندل کی عدالت سے مسترد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی کی طرف سے عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ نے عدالت کو تمام واقعات کی تفصیل بتائی کہ کس طرح ملزمان نے دوران واردات ایک تاجر کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیاتھا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ مدعیوں کی طرف سے پرُ زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر دو ملزمان کو فورا گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایک سال گزرنے کے باوجود ملزمان کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں