گوجر خان ، قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

تین سگے بھائی ملک ارشد،حسن محمود اور ملک اظہر بھی شامل ،جاں بحق ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت ثاقب امجد کے نام سے ہوئی ، رپورٹ

جمعہ 31 جنوری 2020 12:05

راولپنڈی /گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) گوجر خان کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق تیز رفتار کا ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی ،رات گئے ہونے والے حادثے میں چاروں جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی ،جن میں تین سگے بھائی ملک ارشد،حسن محمود اور ملک اظہر بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت ثاقب امجد کے نام سے ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق رات گئے ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تباہ ہونے والی کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں کو نکالا اورتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں