ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کاگائوں شیخ رجادہ پسرور کا دورہ

جمعہ 31 جنوری 2020 17:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2020ء) گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کا گائوں شیخ رجادہ پسرور روڈ کا دورہ، نکاسی آب اور گندگی کے ڈھیروں کو کلیئر کرنے کیلئے ون ٹائم صفائی آپریشن کے تحت واسا اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے اہل علاقہ کی درخواست پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدر اور ایکسئین واسا کاشان کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہل علاقہ سے کہا کہ انتظامیہ متعلقہ محکموں کی معاونت سے نکاسی آب اور صفائی آپریشن فوری شروع کررہا ہے، صفائی کے بعد صورت دوبارہ ایسی نہ ہو اس سلسلہ میں اہل علاقہ کی معاونت انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی نظام کو مستقل بنیادوں پر بہترنہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شاپر بیگ کے استعمال کو ترک کرتے ہوئے روز مرہ کے استعمال کیلئے ماحول دوست متبادل اشیاء استعمال کرنے کی طرف مننتقل ہونا پڑے گا۔سیوریج نالوں میں پلاسٹک بیگز جانے سے جہاں سیوریج نظام تباہی کا شکار ہوتا ہے وہاں شاہراہوں پر جمع ہونیوالا پانی روڈز کی ٹوٹ پھوٹ کا بھی باعث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں