تحریک انصاف کی حکومت اس ملک کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ‘لیاقت بلوچ

م پر آج ایک ایسا ٹولہ مسلط حل کیا گیا ہے جس میں کوئی صلاحیت نہیں قومی اداروں کو برباد کیا جا رہا ہے‘نائب امیر جماعت اسلامی

بدھ 26 فروری 2020 13:58

گوجر خان ،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اس ملک کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہم پر آج ایک ایسا ٹولہ مسلط حل کیا گیا ہے جس میں کوئی صلاحیت نہیں قومی اداروں کو برباد کیا جا رہا ہے کرپشن کی نئی داستان رقم ہورہی ہیں احتساب کے نام پر ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے مہنگائی غربت اور بے روزگاری کا عفریت عوام کو نگل رہا ہے وزیراعظم صرف نوٹس لے کر سو جاتے ہیں اپوزیشن جماعتیں کبھی بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہو سکتی ہر کوئی اپنے مفادات کا غلام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امیر راجہ محمد جواد کی رہاش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ راجہ محمد جواد کے فرزند ڈاکٹر عبدہ کی شادی کی مبارک باد دینے آئے تھے اس موقع پر راجہ عمیر پروفیسر شاہجہاں عامر وزیر ملک مرزا طارق اور خواجہ کبیر بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈرامہ بازوں کی حکومت سے اس ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ان کے پاس کوئی پلاننگ اور پروگرام نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں انتخابی مہم میں عوام کو دل فریب خواب دکھانے اور وعدے دعوے کرنے والوں کو اقتدار سنبھالے دو سال ہونے والے ہیں اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہوسکتی کیونکہ ہر کسی کے اپنے مفادات ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے ذمہ دار خود ہی ایسے لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جو پانچ نسال نظر نہیں آتے اور اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں مخلص اور دیندار امیدوار کو ووٹ نہیں دیتے انہوں نینے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں