گوجر خان، دو ملزمان گرفتار، پتنگیں برآمد، مقدمہ درج

پیر 1 جون 2020 20:59

گوجر خان۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) دولتالہ پتنگ فروش اور پتنگ باز افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوکی انچارج عاصم محمودنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پتنگ بازی کے مرتکب افراد سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائیگی۔ایس ایچ او جاتلی کی ہدایات پر انچارج چوکی دولتالہ عاصم محمود نے گزشتہ روز دو ملزمان ہارون اور عاصم سکنہ دولتالہ کو قابو کر لیا جن کے قبضہ سے 50 عدد پتنگ اور بدون نمبر موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لائی جارہی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں