گوجر خان، ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس رکھ موڑ کے قریب الٹنے سے دس افراد زخمی

پیر 1 جون 2020 20:59

گوجر خان۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس گزشتہ صبح 8 بجے کے قریب چکوال روڈ (رکھ موڑ کے قریب) حادثہ کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی وجہ سے پیش آیا اور بس سڑک کی دوسری جانب جاکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوئے جن میں ایک عورت اور ایک بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 1122کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں