گوجرخان، رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ کی لیڈی ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص

منگل 2 جون 2020 21:19

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ کی لیڈی ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص، جی ٹی روڈ پر واقع رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم او ڈاکٹر جنید نے کہا ہے کہ تمام عملہ کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک ہسپتال مکمل طور پر بند رہے گا۔ ریسکیو 1122 اور تھانہ مندرہ پولیس کو اس بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔کسی ایمرجینسی کی صورت میں مریض کو یہاں لانے کی بجائے کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں