ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا ایم ایس رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بدھ 3 جون 2020 23:18

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا ایم ایس رشوت لیتے ہوئے گرفتار، ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق خان نے انجمن بہبود مریضاں کے زکو والی رقم کے چیک پر دستخط کرنے کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی،انجمن نے محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی کو اطلاع دے دی جنھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق خان کو گرفتار کر لیا بار ایسوسی ایشن گوجر خان کے سابق صدر اور معروف قانون دان راجہ ظہور منظور نے کرپٹ ایم ایس کی گرفتاری میں بنیادی کردار ادا کیا اس ضمن میں انھوں نے این این آئی کو بتایا کہ اس سے قبل جب بھی انجمن بہبودی مریضاں کا چیک آتا تو یہ ایم ایس صرف دستخط کرنے کے عوض رقم طلب کرتا تھا لیکن اس بار ایم ایس نے صاف جواب دے دیا کہ پچاس ہزار پہلے دو گے تب دستخط کروں گا راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے انجمن بہبود مریضاں کے ذمہ داران کے ہمراہ انٹی کرپشن کے محکمے سے رابطہ کیا اور انٹی کرپشن کے انسپکٹر زاہد منظور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق خان کو رشوت کے نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں