گوجرخان، مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات، اتحاد گروپ نے اپنا منشور پیش کردیا

پیر 21 ستمبر 2020 18:15

گوجرخان۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص اور جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ اور سینئر رہنما راجہ عمر لطیف نے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرخان تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام بازاروں میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز رکھے جائیں گے، سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے عہدیداران اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں