گوجرخان، فصل خراب اورکھیتوں میں گندگی گرانے سے منع کرنے پر شیخ رشید کے محافظ کے بھتیجے کے ساتھیوں سمیت گائوں کے دو افراد پربے رحمانہ تشدد

تیسرے روز بھی پولیس نے کاروائی کی بجائے لولی پاپ دینے اور الٹا زخمی مدعی ہی کو پولیس چوکی کے طواف پر مجبور کر دیا مقدمہ میں پھنسانے کو کوشش پر مشتعل افراد کا گوجرخان پریس کلب کے باہر شدید احتجا ج بیسیوں افراد کا پولیس وڈاکٹرزکے خلاف احتجاج و نعرے بازی 24 گھنٹے میںانصاف مہیانہ ہونے کی صورت میں دوبارہ جی ٹی روڈ بلاک اور تھانہ گوجرخان کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

بدھ 23 ستمبر 2020 19:35

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) گائوں کے افراد کی فصل خراب کرنے اورکھیتوں میں گندگی گرانے سے منع کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے محافظ کے بھتیجے کے ساتھیوں سمیت گائوں کے دو افراد پربے رحمانہ تشدد کے تیسرے روز بھی پولیس کی جانب سے کاروائی کی بجائے لولی پاپ دینے اور الٹا زخمی مدعی ہی کو پولیس چوکی کے طواف پر مجبور کر دینے کے بعد مقدمہ میں پھانسنے کو کوشش پر مشتعل افراد کا گوجرخان پریس کلب کے باہر شدید احتجا ج کے بعد اچانک GTروڈ کا علامتی بلاکیج ،دریالہ سہگن کے بیسیوں افراد کا پولیس وڈاکٹرزکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے 24 گھنٹے میںانصاف مہیانہ ہونے کی صورت میں دوبارہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے اور تھانہ گوجرخان کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ، محمدظہیر ولدمحمد نذیر نامی شخص کے مطابق اس کے سر پر بارہ ٹانکے لگے ،قاضیاں پولیس چوکی کو تحریری درخواست دینے کے باوجود پولیس چکر دینے میں مصروف ہے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں