چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،معین سکندر

جمعہ 23 اکتوبر 2020 17:57

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : پی ٹی آئی گوجرخان کے رہنما راجہ معین سکندر نے کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے عوام سے جو وعدے کئے ان کو پورا کر کے دکھا رہے ہیں۔ان کی قیادت میں تحصیل گوجرخان کی پسماندگی کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے شہریوں کیلئے واٹرسپلائی اسکیم، سڑکوں کی تعمیر اور متعدد علا قو ں میں بجلی فراہمی جاوید کوثر کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشا ر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں