ْگوجر خان ‘ خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ریسکیو کے عملے کی فوری کاروائی سے دیگر بوگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا

جمعرات 11 مارچ 2021 13:12

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو کے عملہ کی فوری کاروائی سے دیگر بوگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح تقریباً تین بجے گوجر خان ریلوے اسٹیشن سے گزر کر لاہور جانے والی خیبر میل ٹرین جونہی پنڈورہ راجہ بشارت علی اسٹیشن بھائی خان کے پاس پہنچی تو ٹرین کی ایک بوگی میں پڑے سامان کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی فوراً اطلاع ریسکیو 1122 کو کی گئی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولنس بمہ عملہ موقع پر پہنچ گئے جہنوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیس،پچیس منٹ کے اندر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید بھڑکنے سے روک دیا ریسکیو کے عملہ سے پہنچنے سے پہلے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ لگنے سے جل چکا تھا تاہم اس سے زیادہ مالیت کے سامان کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے جلنے سے بچا لیا مالی نقصان کے علاؤہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں