گوجر خان، سستا رمضان بازار میں پولیس اہلکاروں کی چور راستے سے چینی کے پیکٹ نکالنے کی ویڈیو وائرل، اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 8 مئی 2021 15:54

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) سستا رمضان بازار گوجرخان میں پولیس اہلکاروں کی چور راستے سے چینی کے پیکٹ نکالنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

معاملے کی انکوائری کر نے کے چیف آفیسر بلدیہ عمر شجاح کو احکامات جاری کر کے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی چینی کے حوالہ سے پنجاب گورنمنٹ کی واضح ہدایت کہ رمضان سستا بازار سے فی بندہ دو کلو چینی سستے داموں لے سکتا ہے پر گوجر خان سستا رمضان بازار میں عمل کوئی خاص نہیں ہو رہا ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں