گوجر خان،دو بھائی مقامی نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ،تیسرے کو بچا لیا گیا

بدھ 9 جون 2021 00:05

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) نواحی گائوں بھڈانہ کے رہائشی دو بھائی مقامی نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ،تیسرے کو بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھڈانہ کے قریب نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو بچا لیا گیا جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عدیل اور نوید کے نام سے ہوئی دونوں نوجوان سگیبھائی تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی امدادی کارواء کرتے ہوئے مقامی افراد نے دونوں بھائیوں کی نعشیں نکال کر گھر منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں