گوجر خان‘ مسلم لیگی رہنماؤں کو تین نوجوانوں نے اسلحہ کی نوک کر لوٹ لیا

47800 روپے 1عدد لائسنسی پسٹل اور پانچ عدد موبائیل فون نامعلوم ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے

جمعرات 9 ستمبر 2021 13:09

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) مسلم لیگی رہنماؤں کو تین نوجوانوں نے اسلحہ کی نوک کر لوٹ لیا ،47800 روپے 1عدد لائسنسی پسٹل اور پانچ عدد موبائیل فون نامعلوم ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد لاہور سے واپس تھانہ فیروز والہ ضلع شیخو پورہ کی چوکی کامران شہید سے ایک کلو میٹر رفع حاجت کے لئے روکے تو اچانک تین مسلح نوجوان جن میں ایک نقاب پوش تھا دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور آتے ہی پستول تان لئے اور کہا کہ جو کچھ ہے نکالو میرے پاس 22300 روپے دو موبائیل فون، ایک عدد لائسنسی پستول ،راجہ حمید اختر ایڈووکیٹ سے 22000 روپے شناختی کارڈ ، ایک موبائیل فون اور دیگر کاغذات، ڈرائیور محمد نعمان سے 3500 روپے ڈرائیونگ لائسنس دو موبائیل فون اور شناختی کارڈ چھین لئے اور پستول لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ فیروز والہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہی-

گوجر خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments