ْگوجرخان،چوبیس گھنٹوں میں خودکشی کے تین واقعات میںتین افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:38

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) چوبیس گھنٹوں میں تحصیل گوجرخان میں خودکشی کے تین واقعات تین افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ جاتلی کے علاقے گورسیاں میں گھریلو پریشانی کی بنا پر چوبیس سالہ نوجوان فہد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا ادھر تھانہ مندرہ کے علاقے میں پندرہ سالہ نوجوان کی بارہ بور رائفل کافاہر لگنے سے موت پندرہ سالہ لڑکا لقمان بھنسوں کے ڈیرے پر کام کرتا تھا کمرے سے نعش برآمد ہوئی ڈی ایس پی گوجرخان کے مطابق لقمان کے حوالے سے پولیس تمام پہلوں پر تفتیش کرے گی حقائق سامنے لائے جائیں گے یہ واقعہ قتل ہیے کہ خودکشی، جبکہ تیسرے واقعے میں کھگ بدہال کے رہائشی اشفاق نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں