گوجرخان ٹریفک پولیس کی پریشر ہارن،بلیک پیپرز اور ساؤنڈ سسٹم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

پیر 25 اکتوبر 2021 17:52

گوجرخان۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :گوجرخان ٹریفک پولیس کی پریشر ہارن،بلیک پیپرز اور ساؤنڈ سسٹم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں۔

(جاری ہے)

گوجرخان ٹریفک پولیس نے سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی رورل محسن جنید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز سیکٹر انچارج چوہدری قاسم کی نگرانی میں گاڑیوں اور رکشوں میں لگے پریشر ہارن،بلیک پیپرز اور ساؤنڈ سسٹم کے خلاف کارروائی کی جس میں پچیس گاڑیوں اور رکشوں کو چالان کرتے ہوئے مجموعی اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 26 پریشر ہارن،6 ٹیپ ریکارڈرز اور سپیکرز بھی اتار لیے گئے۔

انچارج ٹریفک سیکٹر گوجرخان چوہدری قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی عوام اپنے اور دوسروں کے تحفظ اور بہتری کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں