گوجرخان،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خواتین جیب تراش چور گروہ ٹی ایچ کیو گوجرخان عملہ کی پکڑ میں آ گیا

منگل 26 اکتوبر 2021 17:52

گوجرخان۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :سی سی ٹی وی کیمروں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خواتین جیب تراش چور گروہ ٹی ایچ کیو گوجرخان عملہ کی پکڑ میں آ گیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹی ایچ کیو گوجرخان میں چوری کی متعدد وارداتوں کی شکایات سننے میں آ رہیں تھیں جس پر ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے عملے کو چوکنا رہنے اور چوروں کو پکڑنے کی ہدایات جاری کیں ہوئیں تھیں جبکہ اس سے قبل بھی کئی چور گینگ پکڑ کر پولیس کے حوالے کیے جا چکے تھے مگر وارداتیں تواتر کے ساتھ جاری تھیں جس پر گزشتہ روز ایم ایس سول ہسپتال نے سی سی ٹی وی کیمروں میں خواتین کو دیکھا جو ہسپتال آئی، مریضہ کے پرس سے رقم چوری کر رہیں تھیں ایم ایس سول ہسپتال نے فوری طور پر عملے کو اطلاع دی کہ ان خواتین کو پکڑ لیا جائے وہ چور ہیں عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین چور گینگ کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے پولیس تھانہ گوجرخان کو اطلاع دی جس پر گوجرخان پولیس نے ہسپتال میں موجود چور خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ہسپتال انتظامیہ نے ملزم خواتین کے تمام ثبوت بھی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ پولیس تھانہ گوجرخان نے اس لیڈی گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں