گوجرخان،بھتیجے نے چھریوں کے وار سے چچی،اس کے بیٹے اور بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا

بدھ 3 نومبر 2021 19:23

گوجرخان۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 3 نومبر2021ء) :موضع سنگنی بیول،بھتیجے نے چھریوں کے وار سے چچی،اس کے بیٹے اور بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا،تمام زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زبیر نامی نوجوان نے اپنے چچا لیاقت کی بیوی،لیاقت کی بیٹی اور بیٹے کو  تنازعہ کی وجہ سے چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔تمام زخمیوں کو شدید زخموں کی حالت میں راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیا،جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔زبیر نے اس سے قبل بھی اپنے ماموں اور اس کے بیٹے کو گزشتہ سال گولیاں ماری تھیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں