چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات

ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک گوجر خان نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر1974چالان کیے

پیر 15 نومبر 2021 20:10

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک گوجر خان نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر1974چالان کیے۔گوجر خان میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور مثالی بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت اور بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبا ل کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک گوجر خان چوہدری قاسم نے گزشتہ ماہ گوجر خان میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئی1974چالان کرتے ہوئے 821750روپے کا جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں ہے لیکن دوسرے روڈ یوزرز کی زندگی کے لیے خطرہ کا باعث بننے والوں کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔

ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری،اوور لوڈنگ ، ون وے کی خلاف ورزی اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی لینے کا بھی سبب بنتے ہیںجن کے ساتھ سخت اور بلا امتیاز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گوجر خان میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور مثالی بنایا جائے گاجس کے لیے شہریوں میں گاہے بگاہے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔اس دوران انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں،تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریںاور ٹریفک قوانین کو ایمان کا حصہ سمجھ کر اس پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں