گوجرخان،پولیس نے پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 23 دسمبر 2021 19:52

گوجرخان۔23دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 23 دسمبر2021ء) :پولیس نے پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عبدالرحیم نے پکار 15 پر کال کی اورکہاکہ مجھے کسی نے چھریاں مار کر زخمی کردیاہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس فوری موقعہ پر پہنچی دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پولیس نے ملزم عبدالرحیم کو گرفتارکرلیا،سی پی او ساجد کیانی نے کہا ہے کہ سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد اور غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں