گوجرخان،تحصیل اراضی سینٹر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

بدھ 19 جنوری 2022 22:22

گوجرخان۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔19 جنوری2022ء) :تحصیل اراضی سینٹر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گوجرخان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل اراضی سینٹر کے باہر مسمی امبر ظفر ولد ظفر محمود سکنہ ڈھوک ڈبل ڈاکخانہ ٹانویں کو اس کے خالہ زاد کزنوں قاسم ولد احمد خان اور احتشام ولد مشتاق سکنہ موہڑہ خیرو تھانہ جاتلی تحصیل گوجرخان نے زمین کے تنازعہ اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے چار فائر مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مسمی امبر ظفر کو تین  فائر ٹانگوں اور ایک فائر بائیں ہاتھ کی انگلی پر لگا جسکو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ڈی پی اوگوجرخان طاہر عباس کاظمی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں