گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا گیا

پیر 21 مارچ 2022 18:13

گوجرخان۔21مارچ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 21 مارچ 2022ء) :گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا گیا، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم منور عرف انور پرویز کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناپر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم سال2021سے تھانہ گوجرخان پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں