سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر سنجیدہ ، ناقص پالیسیوں اور نااہل ٹیم نے حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،جاوید اخلاص

پیر 18 اپریل 2022 22:51

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر سنجیدہ ، ناقص پالیسیوں اور نااہل ٹیم نے حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور ملک دیوالیہ ہو چکا تھا اور اس وجہ سے اب تحریک انصاف کا اپنا وجود ختم ہو چکا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمہ پر عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اب انشا اللہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دوبارہ آغاز ہو گا وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم سابق حکومت کی وجہ سے ملک میں جاری بحران پر جلد ہی قابو پا لیں گے تحصیل گوجرخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تمام فیصلے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی مشاورت سے کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ چند روز سے تحصیل گوجر خان میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے گردش کرتی ہوئی خبروں کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جبکہ تحصیل گوجرخان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس معاملے میں کارکنان اور عہدیداران کو بھی اہمیت دی جائے گی اور ان کے ساتھ مل بیٹھ کر اس معاملے میں بات چیت کی جائے گی کیونکہ پارٹی کا وجود تو کسی صورت بھی ختم نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ن کے قائدین کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا لیکن تحصیل گوجرخان کے لیگیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور مسلم لیگی کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں ہم گوجرخان کے مسلم لیگی ورکرز اور عہدیداران کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دیں گے اور تحصیل گوجرخان پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھی اور انشاللہ آمدہ الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں