مرزا منور حسین آصف پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ،پارٹی کیلئے جہد و جہد بے مثال ہے ، راجہ پرویز اشرف

جمعرات 21 اپریل 2022 21:17

مرزا منور حسین آصف پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ،پارٹی کیلئے جہد و جہد بے مثال ہے ، راجہ پرویز اشرف
گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ مرزا منور حسین آصف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی پارٹی کے لئے جہد و جہد بے مثال ہے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی ہمیشہ اصولی سیاست کے حوالے سے شہرتِ رکھتے تھے میں آج ایک مخلص اور عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ گوجرخان خان کی نمازِ جنازہ سے پہلے حاضرینِ جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا نمازِ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی ورکروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مرحوم مرزا منور حسین آصف پاکستان پیپلز پارٹی کے ان پرانے جیالوں میں شامل تھے جو مرتے دم تک پارٹی کے ساتھ مخلص اور وفادار رہے جہنوں نے پارٹی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا مرزا منور حسین آصف کو چند دن قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں پر گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں