گوجرخان،مندرہ پولیس کی اہم کارروائی، پراپرٹی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اپریل 2022 23:30

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) مندرہ پولیس کی اہم کارروائی، پراپرٹی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پراپرٹی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے نامزد ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم عدنان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مسعود کو قتل کردیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ مندرہ نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس پی صدر نے ایس ایچ او تھانہ مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں