گوجرخان میں مقامی وکیل اور تھانہ سول لائن میں شہریوں نے مسجد نبویؐ ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

اتوار 1 مئی 2022 14:55

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) تھانہ گوجرخان میں مقامی وکیل اور تھانہ سول لائن میں شہریوں نے مسجد نبویؐ ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، شیخ راشد، جہانگیر عرف چیکو، فواد چوہدری کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ مسجد نبویؐ میں توہین باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے کی گئی، واقعہ سے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچا، تمام درج بالا و نامعلوم افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں کہاگیاکہ تھانہ گوجرخان میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ نے دی۔تھانہ سول میں درخواست ملک عبد الوحید، راجہ احسن ستی اور محمد ارشد عباسی نے جمع کروائی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں