گوجرخان،مقامی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایک بار پھر تیزی آ گئی

جمعرات 19 مئی 2022 20:32

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) مقامی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ۔چیف آفیسر چودھری تنویر عباس نے انسپکٹر فیض اللہ اور بلال سلیم اور انٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ بہاری کالونی،میونسپل شاپنگ سینٹر اور سکھو روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا،دکانوں کے آگے بنائے گئے پختہ تھڑے توڑ دیے اور تجاوز کیا گیا سامان قبضہ میں لے کر بلدیہ آفس منتقل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران متعدد دکانداروں کو 12 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جو موقع پر وصول کیے گئے۔چودھری تنویر عباس نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں