بچے گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں،عنبرین اقبال

منگل 21 فروری 2017 21:25

گوجر خان۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزر میڈم عنبرین اقبال نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، بچے گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کاشکار ہوجاتے ہیں، بہت سے بچے ہاتھ نہیں دھوتے، ناخن نہیں تراشتے اور باقاعدہ طورپر ہفتے میں تین چاربارنہانے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کاشکار ہوجاتے ہیں۔

وہ گورنمنٹ ہائی سکول مرزاکمبیلی میں بچوں کوصحت کے حوالے سے خصوصی لیکچردے رہی تھیں۔اس موقع پر رئیس مدرسہ مرزاندیم بشیرسمیت دیگرسٹاف بھی موجود تھا۔ عنبرین اقبال نے مذیدکہاکہ بچے کینٹین سے گھٹیاچیزیں لے کرمت کھائیں بل کہ مائیں انھیں گھرسے لنچ بناکردیں اور ان کوجورقم روزانہ کی بنیاد پر دی جاتی ہے اس سے ان کے لئے فروٹ وغیرہ لے کران کی صحت کاخیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ گوشت کانعم البدل دالیں ہیں، سبزیاں ہیں ، اس لئے اگرگوشت میسرنہیں تویہ چیزیں استعمال کریں۔ انھوں نے بچوں پر زور دیاکہ صفائی نصف ایمان ہے، ہمارے پیغمبرؐ نے ہمیں صاف ستھرارہنے کاحکم دیاہے، صفائی کاخیال رکھنے والے بچے تروتازہ رہتے ہیں اور وہ پڑھائی میں بھی دوسروں سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ انھوں نے بچوں پر زور دیاکہ وہ اپنی صحت کاخودخیال رکھیں، کھاناکھاتے وقت ، واش روم استعمال کرتے وقت صابن کالازمی استعمال کریں، صحت مند جسم میں ہی صحت منددماغ ہوتاہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں