گوجرخان میں آل پاکستان کیو کشن کراٹے چیلنج کپ کا انعقاد17 نومبر کو ہو گا

پیر 11 نومبر 2019 21:59

گوجرخان میں آل پاکستان کیو کشن کراٹے چیلنج کپ کا انعقاد17 نومبر کو ہو گا
گوجرخان۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) 17 نومبر کو گوجرخان میں آل پاکستان کیو کشن کراٹے چیلنج کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے فل کنڈکٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت دو کیٹگریز کے مقابلوں میں ملک بھر سے 120 کھلاڑی حصہ لیں گے پاکستان میں پہلی مرتبہ کراٹے کے مقابلوں میں تین لاکھ روپے سے زائد کے نقدانعامات گولڈ میڈل اور ٹرافی دی جاء گی ان خیالات کا اظہار گوجرخان کی معروف شخصیت راجہ طاہر اکبرکیانی اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ طاہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ ضروری ہے اسی سلسلے میں کیوکشن کراٹے سنٹر کا قیام عمل میں لاکر پہلا قدم اٹھا لیا ہے علاقہ کے دیگر مخیر حضرات کو بھی کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے ہمارے کلب میں مستحق کھلاڑیوں کو بلامعاوضہ تربیت دی جاتی ہے 17 نومبر کو پوٹھوار قلعہ مارکی میں آل پاکستان کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 120 کھلاڑی حصہ لیں گے راجہ طاہر کیانی اور راجہ خالد نے کہا کہ کہ دو کیٹگری کے مقابلوں میں تین لاکھ سے زائد کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے فل کنڈکٹ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت مقابلے انعقاد پذیر ہوں گے راجہ خالد کے مطابق ملک بھر سے سے 95 فیصد وہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو بلیک بیلٹ ہیں انٹری فیس نہیں ہے اس مقابلے میں شرکت کے لیے انہیں کئی ممالک سے فون بھی آئے لیکن یہ نیشنل سطح کا ٹورنامنٹ اس ٹورنامنٹ سے ہی جاپان میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا بھی چناؤ عمل میں لایا جائے گا گو جر خان میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراٹے کے مقابلوں میں تین لاکھ سے زائد کے کے انعامات رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ میڈل اور ٹرافی بھی دی جائے گی اس ٹورنامنٹ میں اعلی سیاسی عسکری اور سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے گوجرخان کے شہری اس بڑے ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھرپورشرکت کریں طاہر کیانی پلازہ سے پوٹھوار مارکی تک 17 نومبر کو فری بس سروس بھی چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں