محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 2 اگست 2018 23:13

گوجرانوالہ۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کے موضوع پر سیمینار آرٹس کونسل ہال گوجرانوالہ میں منعقد ہوا کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض اور ایڈیشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس میڈم بینش فاطمہ نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائر یکٹر پیسٹ وارنگ گوجرانوالہ ڈویژن محمد لطیف اور محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ سٹاف ا ور کاشتکاران اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ایڈ یشنل سیکرٹری میڈم بینش فاطمہ نے ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم کا آغاز فیتا کاٹ کر کیا ،کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ جڑی بوٹی مائومہم بالخصوص گاجر بوٹی کے نقصانات اور ان کے تدارک کے متعلق آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

مزید برآں انہوںنے محکمہ ایگری ایکسٹنشن گوجرانوالہ کے جڑی بوٹی مکائو مہم جیسے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اس موقع پر ایڈ یشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس میڈم بینش فاطمہ نے زمینداران کو محکمہ کے مختلف پراجیکٹ برائے ترقی کاشتکاران اور جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جڑی بوٹیوں کا تدارک ہماری زراعت او رماحول کے لئے بہت ضروری ہے۔ زرعی ماہرین نے حاضرین کو مکمل تفصیل کے ساتھ جڑی بوٹیوں کے پھیلائو کی وجو ہات و نقصانات اور تدارک کے متعلق لیکچر دیئے، ڈائر یکٹر ایگری کلچر ایکسٹنشن گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کے بغیر پیداواری اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں تک جدید زر عی تحقیق کو پہنچانا اور ان کے روائتی طریقوں کو بدلنا محکمہ زراعت کے اولین فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکاران کو لگن ‘محنت اور ذاتی جستجو سے ساتھ کسانوں سے سماجی اوراعتماد کارشتہ پیداکرنا ہے چاہیئے تاکہ کسانوں کی فصلات کی پیداوار بڑھائی جاسکے اور ان کے معاشی حالات کو بہتر کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں