عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ،ْ یاسر عرفات

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام مکائو پالیسیوں کا نتیجہ ہے حکمرانوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ،ْ بیان

جمعہ 2 فروری 2018 16:05

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 99میاں محمد ذیشان،سابق ناظم چودھری محمد نعیم بلا،سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار،سابق کونسلر رانا محمد امجد خاں اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری افتخار احمد چیمہ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام مکائو پالیسیوں کا نتیجہ ہے حکمرانوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے اس اضافے سے مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس کا لائن لاسز کی مدبقایا جات کی مد میں تمام بوجھ عوام پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو وصولی کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت معاشی بدحالی کا شکار ہے ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت ہر ماہ منی بجٹ پیش کرکے اپنے اخراجات پورے کررہی ہے اور اس سلسلہ میں عوام پر مسلسل بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں