چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں ایک روزہ سیمینار’’از خواب گراںخیز ‘‘ کا اہتما م کیا گیا

پیر 12 فروری 2018 21:55

گوجرانوالہ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) فکراقبال سوسائٹی پاکستان کے زیر انتظام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں ایک روزہ سیمینار’’از خواب گراںخیز ‘‘ کا اہتما م کیا گیا۔جس میں سابق صدر چیمبر سعید احمد تاج نے یونیورسٹیز کے طلبہ کو خصوصی لیکچر دیا۔تقریب کی صدارت چیئرمین فکر اقبال سوسائٹی محمد طاہر باہو نے کی۔

اس موقع پر سعید تاج نے کہا کہ سوشل میڈیا کی نئی نسل کو اقبال کے افکار کو سمجھنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں طاہر چشتی سینئر بینکر،زبیدہ احسان چوہدری ممبر سٹی کونسل گوجرانوالہ،نوشاد احمد راجپوت،سینئر نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر،نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پارٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرفکر اقبال سوسائٹی کے عہدیداران ،حافظ ذیشان،حافظ شہزاد،شازل محبوب و دیگر سمیت سرگودھا یونیورسٹی،گفٹ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب،گفٹ کالج ودیگر تعلیمی اداروں سے اساتذہ ،طلبہ و طالبات،سیاسی راہنما،چیمبر آف کامرس ممبران ،صحافی ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں