گوجرانوالہ،ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خوفناک آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:38

گوجرانوالہ،ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خوفناک آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) گوجرانوالہ میں واقع چار منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا ئو ن میں چار منزلہ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث ڈپارٹمنٹل اسٹور کی عمارت میں موجود الیکٹرونگ کی اشیاسمیت دیگر سامان جل بھی جل کرخاکستر ہوگئی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کاآغاز کردیا ہے، تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں