مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں کی صدر جرانوالہ چیمبرآف کامر س محمد عاصم انیس سے ملاقات

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامر س میں مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے صدر چیمبر محمد عاصم انیس سے ملاقات کی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفراو رنائب صدر مصطفی شکیل بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ NHAفیکٹریوں کوبند کر نے کی دھمکیاں دے رہاہے اورپچھلے کئی سالوں کے بھاری جرمانے ڈال کر بزنس کمیونٹی کو بلیک میل کر رہا ہے اسی طرح ضلع کونسل والے بھی لائسنس فیسوں کی آڑ میں بلا جواز نوٹسز بھجوا کر کاروباری مشکلات کا سبب بن رہے ہیںاگر یہی حال رہا تو بزنس کمیونٹی اپنے کاروبار بند کر دے گی جس سے نہ صرف بے روزگاری ہو گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

صدر چیمبر محمد عاصم انیس ،سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر اور نائب صدر مصطفی شکیل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ NHAکے نوٹسز کسی ایجنڈے اورفارمولے کے بغیر ہیں جسے کوئی بھی شخص سمجھنے سے قاصر ہے کہ یہ نوٹسز اور زبانی بتائی گئی رقم کس مقصد کیلئے اور کس مد میں وصول کی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ بظا ہر NHAکے ایسے اقدامات صرف بلیک میل کرنے اور حکومت کے ویژن ایز آف ڈئونگ بزنس کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وفد کو تبایا کہ سیکریٹری بلدیات نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ جب تک لائسنس فیسوں کے معاملہ پر حکومت ابہام دور کر کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کر دیتی اس وقت تک اس معاملہ کو نہیں چھیڑاجائے گا لیکن ستم ظریفی کی بات ہے کہ نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا اور ضلع کونسل فیکٹری مالکان کو نوٹسز بھجوا کر پریشان کر رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں