گوجرانوالہ، پاکستانی معیشت کسی لانگ مارچ اور دھرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی،شیخ فیصل ایوب

جمعہ 2 اگست 2024 22:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2024ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب) نے مختلف صنعتی وتجارتی وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوفوری طور پر جماعت اسلامی کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے دھرنوں کو ختم کروانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ اور دھرنے کسی بھی دور میں ہوں یہ ملکی معیشت پر گہری ضرب کے مترادف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت موجودہ حالات میں کسی لانگ مارچ اوردھرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔بد قسمتی سے پاکستان آج جن معاشی مشکلات سے دوچارہےغیرمناسب پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگرحکومت آج ہی آئی پی پیزمعاہدوں پر نظرثانی کرے تو حالات بہترکی طرف گامزن ہوسکتے ہیں ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں