کامونکے، فوڈ سٹریٹ کے سامنے سروس روڈ پر گندگی کے ڈھیر،بدبو پھیلنے سے دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہونے لگا

جمعہ 19 اگست 2016 16:59

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) فوڈ سٹریٹ کے سامنے سروس روڈ پر گندگی کے لگے ڈھیروں سے بدبو پھیلنے سے دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہونے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ کا عملہ صفائی صبح سویرے کوڑا کرکٹ فوڈ سٹریٹ کے سامنے واقع سروس روڈ پر پھینکنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے جس سے اس کوڑا کرکٹ سے پھیلنے والی بدبو سے یہاں سے گزرنے والے راہگیروں اور ہوٹلز،تکہ شاپ پر کھانا کھانے کیلئے آنے والے گاہکوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،دکانداروں کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ کا عملہ صفائی ہر روز گندگی فوڈ سٹریٹ کے بالکل سامنے واقع سروس روڈ میں پھینک جاتا ہے جس سے نہ صرف سروس روڈ آمدو رفت کیلئے بند ہوچکی ہے بلکہ بدبو کی وجہ سے ہمارا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے اور اس سلسلے میں متعدد بار ٹاؤن آفیسران کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی بلکہ سینٹری ورکرز مسلسل کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گندگی سے لبریز سروس روڈ کے سامنے واقع ہوٹلوں کو ٹاؤن انتظامیہ اکثر ناقص صفائی کے نام پر جرمانے اور سیل کرتی رہتی ہے مگر صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں