گوجرانوالہ چیمبرآف کے صدر سعید احمدتاج سے چائینز کاروباری وفد کی ملاقات

منگل 28 مارچ 2017 22:03

گوجرانوالہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمدتاج کے ساتھ چائینز کاروباری وفد نے اہم ملاقات کی ۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں پاکستان میں سی پیک کے حوالے سے جو منصوبے بننے جا رہے ہیں ان منصوبوں میں مختلف انڈسٹریل زونز بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے چائینزاورپاکستانی بزنس کمیونٹی کے مابین تجاورتی وفد کا تبادلہ اور معلومات کی فراہمی دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کو تقویت دینے میں سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر چیمبر سعید احمد تاج نے چائینز وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے دونوں ممالک کے چیمبرز کا آپس میں مضبوط رابطہ بے حد ضروری ہے کاروباری معلومات چیمبرز کے ذریعے ہی ہونی چاہیے۔انہوںنے چائینز بزنس وفد سے کہا کہ آپ کاروباری برادری کو دی جانیوالی سروسز کی تفصیل گوجرانوالہ چیمبر کو بھیجیں ہم انہیں تمام کاروباری افراد میںتک پہنچا دیں گے۔ انہوںنے وفد کو گوجرانوالہ کی انڈسٹری اور یہاں پر تیار کی جانیوا لی مصنوعات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں