انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 8اکتوبرکو کیا جائیگا،سیکرٹری گوجرانوالہ بورڈ

جمعرات 27 ستمبر 2018 22:17

گوجرانوالہ۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) سیکرٹری ایجو کیشن بورڈ ڈاکٹر مختار احمد نے نے کہا ہے کہ امسال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2018ء کارزلٹ 8اکتوبرکوبو قت صبح10:10 بجے شائع ہوگا، رزلٹ کی سی ڈی حبیب بنک لمیٹڈ کی درج ذیل برانچوںبورڈ کیمپس برانچ گوجرانوالہ‘سٹیلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ‘غریب پورہ برانچ گجرات‘جی ٹی روڈ برانچ، گجرات‘مبارکپورہ برانچ سیالکوٹ‘رنگ پورہ برانچ سیالکوٹ‘مین برانچ نارووال‘مین برانچ حافظ آباد‘مین برانچ منڈی بہاؤالدین‘مین برانچ کھاریاںسے دستیاب ہو گی،رزلٹ کی سی ڈی حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات 6 اکتوبرتک سی ڈی کی قیمت 100روپے حبیب بنک لمیٹڈ کی نامزد برانچوں میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں تاکہ انہیں بروقت سی ڈی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں