گوجرانوالہ ،انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری2018ء کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:40

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہ امتحان انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے ،پر ائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ داخلہ فارم پر دیئے گئے گھریلو پتہ جات پر ارسال کئے جا رہے ہیں ،ریگولر امیدواران کے ادارہ جات اپنے الاٹ شدہ Username/Password سے اپنے ادار ہ کے رزلٹ کارڈ ڈائون لوڈ کریں جس پر سربراہ ادارہ اپنے دستخط و مہر ثبت کرکے متعلقہ طالب علموں کو وصول کروائیں ، تاہم کامیاب ہونے والے ریگولر امیدواران کے مفاد کے پیش نظر ان کے رزلٹ کارڈ ز بذریعہ رجسٹرڈ پارسل بھی ادارہ سربراہان کو ترسیل کئے جا رہے ہیں جوکہ امیدواران تک پہنچانا ادارہ سربراہ کی ذمہ داری ہوگی ۔

ایسے پرائیویٹ امیدواران جنہیں 22-01-2019 تک رزلٹ کارڈ نہ ملیں وہ اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (انٹر ) سے بالمشافہ یا بذریعہ فون 9200751-55 ایکسٹینشن نمبر 175پر رابطہ کریں اور ایسے امیدواران جنہوں نے اعتراضاتی مراسلہ جات کا جواب نہیں دیا یا جن کے ذمہ فیس کے بقایا جات ہیں ان کے رزلٹ کارڈ روک لئے گئے ہیں وہ اپنے بقایاجات جلد ازجلد بورڈ کے کھاتہ میں جمع کرواکر اپنے رزلٹ کارڈ حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ ایسے امیدواران جنہوں نے مارکس ایمپرووکیے ہیں، ان کے رزلٹ کارڈدفتر ہذا میں روک لیے گئے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے سابقہ رزلٹ کارڈز بورڈمیں جمع کروا کر نئے رزلٹ کارڈز حاصل کرسکیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں