گوجرانوالہ میں ای روزگارپروگرام کے تحت داخلوں کا آغاز کردیاگیا

ہفتہ 6 جولائی 2019 20:35

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افئیرز ڈپیارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع گوجرانوالہ میں ای روزگارپروگرام کے تحت داخلوں کا آغاز کردیاگیا ہے،ای روزگار پروگرام کا مقصد صوبے کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانو ں کو ٹریننگ دے کر انہیں فری لائسنگ کے ذریعہ باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

سولہ سالہ تعلیمی قابلیت اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان جن کی عمر پینتیس سال سے کم ہے اور وہ ای لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو مفت تربیت حاصل کرنے کے لئے www.erozgaar.pitb.gov.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ای روزگار پروگرام میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور آن لائن طریقے سے روزگار کمانے پر خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اس کو حکومت پنجاب کا بہترین اقدام قرار دیا ہے اوراس پروگرام سے ہزاروں نوجوان دس کروڑ سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں