ہونہار طلباء ہمارا سرمایہ افتخار ہیںمستقبل میں انہی بچوں نے ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے‘ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کامونکے

پیر 11 جنوری 2021 14:38

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) ہونہار طلباء ہمارا سرمایہ افتخار ہیںمستقبل میں انہی بچوں نے ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی اور اس میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کامونکے رانا محمد ارشاد خاں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشرے کی تعمیروترقی کے لیے طالب علم کی تعلیم و تربیت اہم کردار ادا کرتی ہیںتعلیم کے بغیر ملکی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے مرد و زن، دونوں ہی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے اور اسے اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز بھی سکھاتی ہے۔ تعلیم ہی وہ بنیادی چیز ہے جس کی وجہ سے اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ ملک و قوم کی ترقی کے لئے عورت و مرد کا تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں