گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ نہم 2024کے نتائج کااعلان کردیا

جمعہ 9 اگست 2024 22:42

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام منعقدہونے والے امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ نہم(فرسٹ اینول)2024کے نتائج کااعلان چیئرمین بورڈ نویدحیدرشیرازی' کنٹرولرامتحانات پروفیسرنعیم بٹ'سیکرٹری بورڈچودھری شہزاداحمد نے کیاچیئرمین بورڈنے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طورپر 256818امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے121673امیدوارکامیاب ہوئے جن کی کامیابی کاتناسب47.38فیصدرہا 'تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ بوائزمیں 92497امیدوارشامل ہوئے جن میں سے 35814امیدوارکامیاب ہوئے 'اوران کی کامیابی کی شرح38.72فیصدرہی'سائنس گروپ گرلز میں96653امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 56112امیدوارپاس ہوئے جن کی کامیابی کی شرح 58.06فیصدرہی اسی طرح ہیومینٹیزگروپ بوائزمیں 19902امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 4606امیدوارپاس ہوئے جن کی کامیابی کی شرح 23.14فیصدرہی 'ہیومینٹیزگروپ گرلز میں 47593 امیدوار شریک ہوئیں جن میں سے 24988 امیدوار پاس ہوئیں اوران کی کامیابی کی شرح 52.50فیصدرہی 'چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعدوضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایاگیا ہے داخلہ فارموں کی وصولی'رول نمبر 'سنٹر الاٹمنٹ آٹومیشن سسٹم کے ذریعے کی گئی 'جبکہ امتحانی نظام میں'غیرجانبداری اورشفافیت کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے 'جبکہ دوران امتحان جوشکایت ملی اس کافوری ازالہ کیاگیا انہوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ طلباوطالبات کے تعلیمی معیار کی جانچ کوانتہائی منصفانہ بنانے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی�

(جاری ہے)

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں