وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی کل کھُلی کچہری لگائیں گے

پیر 18 دسمبر 2017 22:18

وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی کل کھُلی کچہری لگائیں گے
گوجرانوالہ ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) گیپکو کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی کل 19دسمبر بروزمنگل بوقت صبح 10 تا 2بجے دن ہیون کیسل میرج ہال ، کنگنی والا بائی پاس گوجرانوالہ میں گیپکو صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کھُلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کچہری میں عوام کے بجلی کے بلوں اور دیگر امور سے متعلق شکایات کی شنوائی ہو گی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری اور بروقت ازالہ کی اجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں