جون 2018میں شارٹ فال صفر ہوجائے گا۔عابدشیرعلی دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 دسمبر 2017 14:42

جون 2018میں شارٹ فال صفر ہوجائے گا۔عابدشیرعلی دعوی
گوجرانوالا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 دسمبر۔2017ء) وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاہے کہ جون2018تک مزید4ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی،انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ جون میں شارٹ فال صفر ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالا میں کھلی کچہری سے خطاب میں عابد شیرعلی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم سمیت عوامی عدالت میں حاضر ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ اب کسی گھر کی روشنی مدھم نہیں ہوگی۔وزیرمملکت نے کہاکہ گزشتہ70سالوں میں13000میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ نوازشریف دور میں13ہزار بجلی کی پیداوار کی گئی،آئندہ10روز میں مختلف شہروں میں چھاپے ماریں گے جس افسر کے خلاف شکایت ملی وہ سیٹ پر نہیں بیٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں