ن لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 8 جنوری 2018 21:46

ن لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) ن لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں شائع کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو ن لیگ کے گڑھ گوجرانوالہ سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سے ن لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں کو ن لیگ کو خیرآباد کہنے پر رضامنڈ کرنے میں سب سے اہم کردار تحریک انصاف کے رہنما حامد ناصر چٹھا نے ادا کیا۔ دونوں اراکین اسمبلی جلد عمران خان سے ملاقات کرکے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔ دونوں رہنماوں کی رخصت ن لیگ کیلئے پنجاب کی سیاست میں بہت بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں