نواز شریف کی تا حیات نا اہلی پر پی ٹی آئی میں جشن کا سماں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 اپریل 2018 14:16

نواز شریف کی تا حیات نا اہلی پر پی ٹی آئی میں جشن کا سماں
گجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تا حیات نا اہلی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔تفصیلات کےمطابق آج عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دیاہے۔جس کے بعد نواز شریف پر پارلیمنٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں جشن کا سما دیکھنے میں آیا ہے۔اور پی ٹی آئی کے کارکن نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کا سن کر خوشی سے نہال ہیں۔گجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے نواز شریف کی تا حیات نا اہلی پر جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھا پ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں