پی پی 53،پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

ناصر چیمہ نے اپنی اتنخابی تشہیر کے لئے پوسٹرز پر چیف جسٹس اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کی تھیں

جمعرات 12 جولائی 2018 16:14

پی پی 53،پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پا کستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی) نے گوجرانولہ کے حلقہ پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، ناصر چیمہ پرانتخابی تشہیر میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا، اور ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں